the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ: ۲۵؍مئی (آئی اے این ایس) دائیں بازو کی تنظیم بجرنگ دل ایودھیا کے بعد اترپردیش کے کئی شہروں میں اپنے کارکنوں کو رائفل چلانے، تلوار بازی اور لاٹھیاں چلانے کا ہنر سکھایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اتر پردیش کے کئی شہروں میں اسی ماہ بجرنگ دل کے کارکنوں کے لئے ٹریننگ کیمپ لگائے جائیں گے۔ بجرنگ دل کا ارادہ پانچ جون سے پہلے سلطان پور، گورکھپور، پیلی بھیت، نوئیڈا اور فتح پور میں ایسے کیمپ منعقد کرنے کا ہے۔ان کیمپوں میں بجرنگ دل کے کارکنوں کو نہ صرف رائفل چلانے، تلوار بازی اور دیگر ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت دی جائے گی، بلکہ حملے سے بچنا بھی سکھایا جائے گا ۔ ساتھ ہی ساتھ مارشل آرٹ کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔غور طلب ہے کہ ایودھیا میں کارکنوں کو رائفل چلانے، تلوار بازی اور لاٹھیاں چلانے کی ٹریننگ



دینے کے لئے کیمپ منعقد کرنے کا معاملہ طول پکڑ چکا ہے۔ اس کو لے کر پردیش کی سیاست میں بھونچال آ گیا ہے۔ اس پورے معاملہ کو اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے بھی جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ادھر حکمراں سماج وادی پارٹی کے لیڈروں اور متعدد مذہبی لیڈروں نے بجرنگ دل کے کارکنوں کو ہتھیاروں کی ٹریننگ دئے جانے کو قابل اعتراض بتایا ہے اور اس کی سخت مذمت کی ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے ایودھیا میں بجرنگ دل کے کارکنوں کو رائفل چلانے کی تربیت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو کہا تھا کہ اگر مسلم تنظیمیں اس طرح کی ٹریننگ کیمپ چلاتیں ، تو کیا ہوتا،شاید آسمان ٹوٹ کر گر پڑتا۔ اویسی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ بجرنگ دل کے کارکنوں کو ہندوؤں کو محفوظ رکھنے کے لئے ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ ہندوؤں پر کون سا خطرہ آ گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.